حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دینی مدارس کے سرپرست آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مدرسہ علمیہ باقرالعلوم تہران کے متولی اور بانی آیت اللہ سید محمود ہاشمی(مجد) کی رحلت پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے۔
آیت اللہ اعرافی کے اس تعزیتی پیغام کا متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مدرسہ باقر العلوم(تہران) کے متولی اور مؤسس آیت اللہ سید محمود ہاشمی مجد کی رحلت پر انتہائی دکھ ہوا ۔
میں اس مصیبت پر مرحوم کے خاندان اور ان کے عقیدتمندوں کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے درجات میں بلندی اور ان کے اہل خانہ اور شاگردوں کے لیے سلامتی، صبر وشکیبائی اور بہترین اجر وثواب کی خدائے متعال سے درخواست کرتا ہوں۔
علی رضا اعرافی
سرپرست مدارس علمیہ ایران